عقائد نسفی ابو حفص عمر بن محمد نسفی حنفی ماتریدی کی تصنیف ہے ۔ اس کی متعدد شروحات لکھی جاچکی ہیں ۔ 'خیالی' اس کی معروف شرح ہے جس پر علامہ عبد الحکیم سیالکوٹی نے حاشیہ لکھا ہے۔علامہ تفتازانی نے بھی اس کی مفصل شرح لکھی ہے۔ تفتازانی کی شرح پر کئی شرحیں لکھی گئیں ہیں۔ یہ کتاب مدارسِ عربیہ میں مقبول و متداول ہے۔ادیب عربی کےامتحان میں بطور نصاب شامل ہوج انے کے بعد اس کی حیثیت میں قابل ِقدر اضافہ ہوا تو جناب عبدالحلیم شرر نے عقائد سفی کے متن کواردو میں پیش کیا اور طلبہ کی سہولت کے سوال وجواب ٩ی شکل دی گئی ۔نیز اس کے ساتھ ایک منظوم عقائد نامہ بھی شامل کردیا گیا ہے تاکہ طلب اء کوپڑھنے اور یاد کرنے میں آسانی رہے
表示